خیبر پختونخواہ

گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان نے صدارتی نظام کی حمایت کردی

پشاور: ملک میں ایک بار پھر صدارتی نظام کی گونج ہے اور گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان نے صدارتی نظام کی حمایت کی ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ پارلیمانی نظام میں بہت سمجھوتے کرنا پڑتے ہیں  اور بلیک میل ہونا پڑتا ہے اس لیے صدارتی نظام بہتر رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ مؤثر حکومت کے لیے اہل لوگوں کو حکومت میں شامل کرنے کا اختیار ہونا چاہیے۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا تفصیلی انٹرویو آج رات 10 بجکر 5 منٹ پر  جیونیوز کے پروگرام جرگہ میں نشر کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close