خیبر پختونخواہ

عمران خان نے بلاول بھٹو کو ’صاحبہ‘ کہہ دیا

وانا: وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ’صاحبہ‘ کہہ دیا۔ وانا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے’صاحبہ‘ کہہ کر مخاطب کیا۔

عمران خان نے کہا کہ میں ’بلاول صاحبہ‘ کی طرح پرچی پر نہیں آیا، میرے اقتدار میں آنے کا مقصد کرپٹ لوگوں کو شکست اور ملک کو ترقی دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت بچانے کے نام پر سارے کرپٹ جمع ہو گئے ہیں لیکن قوم مطمئن رہے تمام کرپٹ لوگوں کا اکیلے ہی مقابلہ کروں گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ جب تک زندہ ہوں ملک لوٹنے والوں کو کوئی معافی اور این آر او نہیں ملے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close