خیبر پختونخواہ

بونیرمیں فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر کے علاقے انغاپورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ڈی آئی جی بونیر سعید وزیر کے مطابق انغا پور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔

پولیس اہلکار پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات تھا جس اسے نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے وقت پولیو ٹیم آگے تھی اور پولیس اہلکار پیچھے رہ گیا تھا۔

جاں بحق پولیس اہلکار

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ اہلکار کو ذاتی دشمنی پر قتل کیا گیا یا یہ دہشت گردی تھی اور اس کا مقصد انسداد پولیو مہم کو متاثر کرنا تھا۔

خیال رہے کہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ مہم کے پہلے اور دوسرے روز پانچ سال تک کے عمر کے 24 لاکھ اٹھارہ ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

 محکمہ صحت حکام کے مطابق پولیو سے بچاؤ کے قطروں کے ساتھ بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی دیے جارہے ہیں جبکہ رواں سال خیبر پختونخوا میں پولیو کے 6 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close