خیبر پختونخواہ

مردان میں کارپر فائرنگ،4افراد جاں بحق

مردان کے علاقے چمرنگ روڈ میں کار پر فائرنگ سے چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلا ش کےلے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کار میں سوار 4 افراد عدالت میں پیشی کے لئے جا رہے تھے کہ مردان کے علاقے چمرنگ میں مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چاروں افراد عدالت پیشی پر جا رہے تھے کہ اس دوران ملزمان نے ایک مقام پر کار روکی اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت بابر، شیر رحمان ، گل بہار اور میزبان کے ناموں سے ہوئی ہے اور چاروں افراد کو سر اور سینے پر گولیاں ماری گئی ہیں۔

پولیس حکام نےلاشیں قبضے میں لےکر مردہ خانے منتقل کر دی ہیں اور لواحقین سے بھی ملزمان کے بارے میں پوچھ گچھ جاری ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close