مفتی پوپلزئی نے کل پشاور میں عیدالفطر کا اعلان کردیا
پشاور: مسجد قاسم علی خان کی رویت ہلال کمیٹی نے کل صوبائی دارالحکومت میں عید الفطر کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق ملک میں ایک بار پھر دو عیدیں منائی جائیں گی، پشاور میں مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی نے عید کا چاند نظر آنے اور کل عید الفطر کا اعلان کردیا ہے۔ مفتی پوپلزئی کی زیر صدارت مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چاند کی شہادتیں وصول کی گئیں اور مبینہ شہادتیں موصول ہونے کے بعد مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی صدارت میں مقامی کمیٹی نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مفتی منیب کو آرام کرنیکا موقع دیکر پوپلزئی کو رویت ہلال کا چیئرمین بنایا جائے، شوکت یوسفزئی
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پورے ملک میں ایک دن عید اور رمضان کے لیے مقامی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیرمین بنانے کی تجویز دی ہے۔