خیبر پختونخواہ

خیبر پختونخوا میں سرکاری طور پر آج عیدالفطر منائی گئی

پشاور: ملک بھر میں ایک ہی عید کی امید پھر دم توڑ گئی جب کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں آج سرکاری سطح پر عیدالفطر منائی گئی ہے۔ گزشتہ شب پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی مسجد قاسم علی خان کو پھر چاند نظر آگیا جس پر خیبر پختونخوا کی حکومت نے بھی آج عید منانے کا اعلان کیا۔

صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جس کے دوران ملکی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکام کا 28 روزوں کے بعد عید منانے پر ایک روزہ قضاء رکھنے کا اعلان

وفاقی سطح پر کئے گئے اعلان کے مطابق خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں لوگوں کی بڑی تعداد نے روزہ رکھا ہے، ان کا موقف ہے کہ وہ 28 روزوں پر عید نہیں کرسکتے۔

خیبر پختونخوا میں عید پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کے پی کے میں جن کو شوال کا چاند دکھائی دیا ہے میڈیا ان کے انٹرویو کرے تو لگ پتا جائے گا، ایسی شہادتیں دینے والوں کے خلاف مقدمے ہونے چاہئیں۔

علاوہ ازیں اس سے قبل صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ ایک عید کیلئے مفتی پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چئیرمین بنادیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close