خیبر پختونخواہ
پشاور میں سرچ آپریشن،اشتہاری سمیت31ملزمان گرفتار
پشاور میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کی جانب سےخزانہ اور ملحقہ آبادیوں میں گھر گھر تلاشی لی گئی۔
سرچ آپریشن کےدوران ایک اشتہاری ملزم سمیت اکتیس مشتبہ افراد کو تحویل میں لیاگیا جنہیں مزید تفتیش کےلیے تھانے منتقل کردیا گیاہے۔
آپریشن میں مختلف اقسام کا اسلحہ بھی فورسز نے برآمد کرلیا اور پولیس حکام کا کہناہےکہ آپریشن میں دوسو پچیس گھروں کاڈیٹامکمل کیا گیا ہے۔
یاد رہےکہ رواں سال اگست میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کےدوران تینتیس افرادکوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔