پرویز خٹک کا بابر اعوان سے رابطہ
پرویز خٹک نے ماہر قانون سینیٹر بابر اعوان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور 31 اکتوبر کو تحریک انصاف کے کارکنان کو اسلام آباد جاتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے بات چیت کی۔
پرویز خٹک کی جانب سے مقدمے میں وزیر اعظم اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا جائے گا۔کے پی حکومت کی جانب سے زخمی کارکنوں کی فہرست بھی بابر اعوان کے حوالے کی گئی ہے ۔
اسلام آباد بند کرنے کے حوالے سے پرویزخٹک اٹک سے تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی ریلی لے کر وفاقی دارالحکومت روانہ ہوئے تھے تاہم وہاں جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کیے گئے تھے، جس کے باعث ہارون آباد پل کے قریب تحریک انصاف کے کارکن اور پولیس کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی تھی۔
بعد ازاں برہان انٹر چینج پر پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شدید شیلنگ کی گئی تھی جس پر وزیر اعلیٰ نے رات وہی گزار کر بقیہ سفر صبح کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم چیئرمین تحریک انصاف نے پرویز خٹک سے رابطہ کر کے انہیں واپس جانے کی ہدایت کی تھی۔