اے این پی کے مرکزی رہنما حاجی محمد عدیل انتقال کرگئے
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینئر نائب صدرحاجی محمد عدیل طویل عرصے سے گردوں کے عارضےمیں مبتلا تھے۔ان کا انتقال رات 3 بجے سی ایم ایچ پشاور میں ہوا۔
اے این پی کےمرکزی رہنما اور سینیئر نائب صدر حاجی محمد عدیل کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے جناح پارک میں اداکی جائے گی۔ان کی تدفین جنید بابا مزار سے ملحق قبرستان میں کی جائے گی۔
حاجی محمد عدیل 25اکتوبر 1944 کو پیدا ہوئے پچپن پشاور کی گلیوں میں گزرا۔ انہوں نے بی اے تک تعلیم حاصل کی اور جوانی سے بڑھاپے تک جمہوریت کی بحالی وبقا کے لیے جدوجہد کی۔
عوامی نیشنل پارٹی کےمرکزی رہنما حاجی محمد عدیل 1990 سے لے کر 1999تک تین مرتبہ پشاور سے رکن صوبائی اسسمبلی منتخب ہوئے۔انہوں نے 1993 میں صوبائی وزیرخزانہ کا منصب سنبھالا۔
اے این پی کے رہنما حاجی محمد عدیل 1997سے لے کر1999 تک خیبرپختونخواہ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر بھی رہے اور 2009 سے 2015 تک انہوں نے بطور سینیٹر خدمات انجام دیں۔
حاجی محمد عدیل سینیٹ میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر کے علاوہ اے این پی کے الیکشن کمیشن کے چیئرمین اور مرکزی و صوبائی ایگزیکٹو کمیٹیوں کے رکن بھی رہے۔