خیبر پختونخواہ
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،شہریوں میں خوف وہراس
سوات(مانیٹرنگ ڈیسک)سوات اور گردنواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش میں 182کلومیٹر گہرائی میں تھا ۔ذرائع کا کہناہے شدید زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں تاہم زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی ہے ۔