خیبر پختونخواہ

عمران خان کے پی کے اسمبلی میں ویلنٹائن ڈے کیخلاف قرارداد کے ذمہ دار ہیں: ریحام خان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اینکر پرسن اور عمران خان نے سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ سیاست دان اقتدار میں آکر اپنا منشور بھول جاتے ہیں۔ کے پی کے اسمبلی میں ویلنٹائن ڈے پر پابندی کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ہر بات کا ذمہدار اس کا چیئرمین ہوتا ہے۔وہ ہی اس قراردا د کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں عمران خان کے بارے میں کوئی بات نہیں کہنا چاہتی لیکن یہ جو خیبر پی کے اسمبلی میں پابندی لگی ہے اس کے ذمہ دار عمران خان ہی ہیں۔ویلنٹائن ڈے کے بارے میں پی ٹی آئی کے نظریات کے بارے میں مجھے معلوم نہیں لیکن اس وقت پارٹی کے بارے میں لوگوں میں کنفیوژن بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے ویلنٹائن ڈے کے بارے میں دلائل بہت کمزور ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close