خیبر پختونخواہ
ون وے کی خلاف ورزی پر وزیر اعلیٰ کے مشیر سورن سنگھ کا چالان
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر روڈ پر ون وے کی خلاف ورزی پر وزیر اعلیٰ کے مشیر سورن سنگھ کا چالان کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے حوالہ سے بتایا ہے کہ سورن سنگھ غلط سمت پر جا رہے تھے کہ ٹریفک وارڈن نے انہیں روک لیا اور ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر انہیں 200روپے کا چالان تھما دیا ۔ سورن سنگھ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اقلیت ہیں۔