پرانے پاکستان میں لوگوں کو خریدا جاتا تھا ، اپوزیشن خود کو ماضی سے علیحدہ نہیں کرنا چاہتی
پشاور : اپوزیشن پاکستان سے پیسے کا کلچر ختم نہیں کرنا نہیں چاہتی
شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پرانے پاکستان میں لوگوں کو خریدا جاتا تھا، اپوزیشن پاکستان سے پیسے کا کلچر ختم نہیں کرنا نہیں چاہتی۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سینیٹ انتخابات کے لیئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی میں نوجوانوں سمیت بہت لوگوں کو ٹکٹ دیئے گئے۔ مجھے سینیٹ الیکشن کے لیے وزیراعظم نے دوسری بار ٹکٹ دیا جو اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ کون اس کی مخالفت کرے گا کہ چیزیں شفاف طریقے سے ہونی چاہئیں۔ اپوزیشن پاکستان سے پیسے کا کلچر ختم نہیں کرنا نہیں چاہتی۔ پی ٹی آئی سینیٹ الیکشن میں شفافیت کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہی ہے۔ ایک ایسا نظام تشکیل دینا چاہتے ہیں، جس پر سینیٹ کے انتخابات کے بعد کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہمیشہ ہر الیکشن پر انگلیاں اٹھائیں گئی ہیں۔ اقدام سے جن لوگوں میں خدمت کا جذبہ ہو گا وہی سامنے آئیں گے۔ پرانے پاکستان میں لوگوں کو خریدا جاتا تھا۔ اپوزیشن چاہتی ہے کہ تمام چیزیں پرانے پاکستان کی بنیاد پر ہوں۔
شبلی فراز نے کہا کہ شفاف انتخابات سے جمہوری نظام مضبوط ہوتا ہے۔ اپوزیشن خود کو ماضی سے علیحدہ نہیں کرنا چاہتی۔ قوم سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کیا چاہتے ہیں کہ آپ کا بیٹا آصف زرداری، نواز شریف یا عمران خان بنے۔