خیبر پختونخواہ

تین بہنوں سمیت 11خواتین بم ڈسپوزل یونٹ میں شامل

نوشہرہ پولیس ٹریننگ اسکول میں تربیت مکمل کرکے 3 بہنوں سمیت 11 خواتین سمیت 24کمانڈوز بم ڈسپوزل یونٹ کا حصہ بن گئے، اس یونٹ کی 11 خواتین میں خاص پہچان وہ تینوں بہنیں ہیں ، جنہوں نے اپنی ٹریننگ باقی خواتین کے ساتھ حاصل کی۔

پروین گل، رخسانہ اور سمینہ کا تعلق ضلع کرک کے غریب گھرانے سے ہے جبکہ باقی خواتین کا تعلق نوشہرہ ، چارسدہ ، بونیر ، ایبٹ آباد سے ہیں۔

چیف انسٹرکٹر شفیق خٹک نے کہا کہ لیڈی کمانڈوز کو انسپکٹر جنرل پولیس ناصر خان درانی کی ہدایت پر کورس کے لئے داخل کیا گیا تھا۔

تینوں بہنوں کا کہنا تھا کہ اُنھیں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کے علاوہ ناکارہ کرنا بھی سکھایا گیا ہے، ہمارے والد جسمانی طور معذور ہیں، پروین گل نے بتایا جب میں اپنے گاؤں میں موبائل وینز میں پولیس کو دیکھ کر پولیس فورس کی طرف متوجہ ہوئی ، مجھے نہیں پتہ تھا کہ ایک دن میں پولیس فورس کا حصہ بن جاؤں گی۔

پروین گل نے مزید کہا کہ ثمینہ بہت خوش قسمت ہے ، جس نے پہلی کوشش میں کامیابی حاصل کی جبکہ مجھے اور میری بہن رخسانہ کو ہنگو میں منتخب کیا گیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close