اقتصادی راہداری منصوبے کا روٹ ،وفاق4ماہ سے دھوکہ دے رہا ہے ،پرویز خٹک
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ خبیر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے روٹ کے حوالے سے وفاق انہیں دھوکہ دے رہا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق اے پی سی سے خطاب میں اقتصادی راہداری منصوبے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے اگر راہداری منصوبے کے لیے زمین خریدی تو ان کے صوبے کو کچھ نہیں ملے گا اس لیے اگر سیاسی قائدین انہیں اجازت دیں تو وہ وفاق کو ہزارہ میں زمین خریدنے نہیں دیں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ راہداری منصوبے پر صرف کمیٹیاں بنانے سے کچھ نہیں ہوگا ،حکومت کو اس کے لیے عملی اقدامات کرنا ہونگے ،واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پشاور میں صوبائی حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماو¿ں کو راہداری منصوبے کے سلسلے میں بریفنگ دی تھی تاہم وزیراعلیٰ سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے اس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا