خیبر پختونخواہ

پی ڈی ایم متحد ہے ، مسائل پر اختلاف رائے ہوتا رہتا ہے: فضل الرحمان

پشاور: جب پی ڈی ایم بنارہے تھے تو استعفوں کا آپشن رکھا تھا

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم متحد ہے، مختلف مسائل پر اختلاف رائے ہوتا رہتا ہے، جب پی ڈی ایم بنا رہے تھے استعفوں کا آپشن رکھا تھا، ایسا نہیں تھا کہ استعفے آخری آپشن بم ہوں گے ایٹم بم کی طرح، دس میں سے 9 جماعتوں کی رائے تھی استعفے دے کر لانگ مارچ پر جائیں۔

مولانا نے کہا کہ کیا ہماری عدالتیں قانون کی بنیاد پر انصاف فراہم کرنے کے معیار پر پورا اترتی ہیں؟ 70 سال میں قرآن و سنت کی روشنی میں قانون سازی کا نظام نہیں بن سکا، 1973 میں بنیادی سوال یہ تھا کہ قانون سازی کے لیے اساس کیا ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اسی مقصد کے لیے بنائی گئی، آج تک اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارش پر ایک بھی قانون نہیں بنا، سفارشات پر تمام مکاتب فکر میں اتفاق تھا۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ایوانوں میں وہ ذہن اکثریت حاصل نہیں کر پارہا جن کی ترجیح قرآن و سنت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close