خیبر پختونخواہ

پشاور ہائیکورٹ کے باہر کیپٹن (ر) صفدر کو انڈے مارنے کی کوشش

پشاور : کیپٹن (ر) صفدر کو انڈے مارنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن (ر) صفدر نے اثاثہ جات کیس میں نیب کے ہاتھوں گرفتاری سے بچنے کے لیئے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

درخواست کی سماعت کے بعد ایک شخص نے پشاور ہائیکورٹ کے باہر کیپٹن (ر) صفدر پر انڈے مارنے کی کوشش کی۔

کیپٹن (ر) صفدر حملہ آور کی طرف دوڑے تاہم وہ شخص رکشہ میں سوار ہوکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

کیپٹن صفدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک انصاف کے کارکنوں کا کارنامہ ہے۔ اگر حملہ آور رک جاتا تو اسے کچھ بھی نہ کہتا۔

بعد ازاں پولیس نے کیپٹن صفدر کو انڈے مارنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close