خیبر پختونخواہ

پی ڈی ایم میں شامل تمام پارٹیاں اپنے مفادات کے لیے اکٹھی ہوئی

وزیرآباد : ہم نے تو پہلے دن کہہ دیا تھا کہ اپوزیشن اتحاد کا کوئی مشترکہ نظریہ نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام پارٹیاں اپنے مفادات کے لیے اکٹھی ہوئی ہیں۔

وزیرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں کوئی فرق محسوس نہیں کرتے، مہنگائی کے خلاف کل ملتان اور 28 مارچ کو راولپنڈی میں جلسہ کریں گے۔

پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں عوام سے کیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، حکمران جماعت نے قوم کے ہاتھوں میں آئی ایم ایف کی ہتھکڑیاں ڈال دیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں منہگائی اور بے روز گاری کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، ایک ہفتے میں ہمارے 2 جلسے ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close