خیبر پختونخواہ

برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن مکمل

چترال میں برفانی تودہ گرنے کے بعد شروع کیا گیا ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

دو روز پہلے چترال کے گاؤں پر برفانی تودہ قیامت بن کر گرا جس کی زد میں گاؤں کے 20 کے قریب مکانات زد میں آگئے۔ خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد برفانی تودے تلے دب گئے تھے۔

مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 3 بچوں، 4 خواتین اور 2 مردوں کی لاشیں نکالیں۔ 3 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ برفانی تودے میں دب کر 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں مقامی کلینک میں علاج کے لیے پہنچایا گیا۔

دوسری جانب پاک افغان سرحد کے قریب دامیل میں چترال اسکاؤٹس کی پوسٹ پر بھی برفانی تودہ گرا جس میں سات سپاہی دب گئے۔ واقعہ میں ایک اسکاؤٹ جاں بحق جبکہ باقی کو نکال لیا گیا۔

کمانڈنٹ چترال اسکاؤٹس نظام الدین کا کہنا ہے کہ چترال کے متاثرہ علاقوں کے راستے تا حال بند ہیں۔ شدید برفباری کی وجہ سے چترال اور گرد و نواح میں 5 دن سے بجلی بھی معطل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close