خیبر پختونخواہ
پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے
سوات : مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
سوات شہر اور گرد و نواح میں منگل کے روز شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کی شدید 4.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ترجمان زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 144 کلو میٹر تھی، جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی علاقہ تھا۔ زلزلے سے کسی جانی و مانی نقصاں کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم زلزلے کے خوف سے لوگ اپنے گھروں اور دکانوں سے نکل آئے۔