خیبر پختونخواہ

تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے کورونا مریضوں کی نشاندہی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلیے متعدد حکومتی اقدامات کیے جارہے ہیں، جس کا مقصد عوام کو اس وبا کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھنا ہے

 

پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انتظامیہ کی جانب سے دو سراغ رساں کتوں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت ایئرپورٹ پر دو سراغ رساں کتے پہنچا دیئے گئے۔

پشاور ایئرپورٹ پر کورونا خصوصی ہیلتھ ڈیسک بھی قائم کردی گئی، ائیر پورٹ مینجر اے سی سی کی ٹیم محکمہ صحت کی ٹیم کی معاونت جاری رکھے ہوئے ہے، سراغ رساں کتوں کو کورونا مریضوں کی نشاندہی کے لیے استعمال شروع کردیا گیا ہے
ہیلتھ ڈیسک پشاور ایئرپورٹ کے بین الاقوامی آمد لاؤنج میں بنایا گیا ہے، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے سویپ ٹیسٹ کو سراغ رساں کتوں نےآج سے ہی چیک کرنا شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں:  جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الرٹ جاری!

سراغ رساں کتوں کو این سی اوسی کی ہدایت پر پشاور ایئرپورٹ پر لایا گیا یے، نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 611کے ذریعے177 مسافر دبئی سے پشاور پہنچے تھے، ایک مسافر کا ٹیسٹ مثبت نکلا، سراغ رساں کتے نےسو ئیپ ٹیسٹ کو چیک کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close