خیبر پختونخواہ
وزیراعظم عمران خان نے10بلین ٹری سونامی پروگرام تقریب میں شرکت کی
ہری پور: وزیراعظم عمران خان نے10بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت پودا لگادیا ، اس موقع پر معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی پروگرام کی کامیابیوں پر بریفنگ دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہری پور میں 10 بلین ٹری کی تقریب میں شرکت کی ، جہاں معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی پروگرام کی کامیابیوں پربریفنگ دی۔
وزیراعظم عمران خان نے10بلین ٹری سونامی پروگرام کےتحت پودا لگایا، عمران خان اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام کی رپورٹ پربھی بریفنگ لیں گے۔
یاد رہے رواں سال فروری میں وزیراعظم عمران خان نے اگست تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کرتے ہوئے چاروں صوبوں میں شجرکاری مہم کے دوران خود حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اب تک 70 کروڑ پودے پہلے ہی لگا چکی ہے، شجر کاری مہم میں 35 کروڑ پودے فروری سے اگست تک لگائے جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان ہفتہ وار ایک ایک صوبے میں شجر کاری کی تقریب میں شریک ہویں گے۔