خیبر پختونخواہ

وزیرستان : نو تعمیر شدہ سرکاری اسکول تباہ

پشاور : کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے الگ ہونے والے ‘سجنا گروپ’ نے وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی ایجنسی جنوبی وزیرستان میں ایک نو تعمیر شدہ سرکاری اسکول کو دھماکے سے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے.

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سجنا گروپ کے ترجمان اعظم طارق نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے جنوبی وزیرستان میں ایک اسکول کو دھماکے سے اڑایا، واقعے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ سائٹ پر کام کرنے والے 18 مزدوروں کو بھی اغواء کرلیا گیا، جنھیں بعد میں رہا کردیا گیا.

اعظم طارق نے مزید حملوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئےکہا، ‘ہم نے اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا، کیونکہ اسے حکومت نے تعمیر کیا تھا’دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعے کی رات تحصیل تیارزہ میں ایک سرکاری اسکول  لڑکیوں کے حصے کو دھماکے سے اڑایا گیا، جس کے نتیجے میں اسکول کی تعمیر کے لیے سائٹ پر موجود ہیوی مشینری کو بھی نقصان پہنچا.

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close