خیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا میں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کب شروع ہوگی؟

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری کاظم نیاز کا کہنا ہے کہ صوبے میں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم 7جون سے شروع ہوگی۔

 

 

 

 

 

چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کے مطابق پشاور اور ضلع خیبر میں 7 اور باقی صوبے میں 3 روزہ مہم چلے گی، 62لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 

انہوں نے بتایا کہ پولیو ٹیموں کی خصوصی سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے، 30ہزار184پولیو کی ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہوں گی، 40ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، تمام تر انتظامات تقریباً مکمل کرلیے گئے ہیں۔

 

کاظم نیاز کا کہنا ہے کہ اس سال پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہ ہونا خوش آئند ہے۔

 

چیف سیکریٹری نے مزید کہا کہ پولیو کے حوالے سے انکاری والدین کی تعداد کم ہوتی جارہے ہیں، سرکاری انکاری ملازمین کو شو کاز نوٹس جاری کردیے گئے۔

 

خیال رہے کہ ملک میں ہر سال پولیو وائرس سے بچاؤں کے لیے مہم کا مرحلہ وار آغاز کیا جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close