خیبر پختونخواہ

نجی پھل و سبزی منڈیوں کے لئے قواعد و ضوابط ترتیب

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے نجی پھل و سبزی منڈیوں کے لئے قواعد و ضوابط مرتب کرلیے۔

 

 

 

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کی روشنی میں نجی پھل و سبزی منڈیوں کے لئے قواعد و ضوابط ترتیب دیئے گئے ہیں۔

نئے قواعد وضوابط کے مطابق پھل و سبزی منڈیوں میں لاؤڈ اسپیکر اور ہارن کے استعمال، بائیکاٹ کرنے اور تشہیری مواد کی تقسیم پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

عدالت سے سزا یافتہ شہری اور بغیر شناختی کارڈ شہری پھل و سبزی منڈی قائم نہیں کرسکیں گے۔ منڈی کے لئے کم از کم سڑک کے قریب دو ایکڑ اراضی ہونا ضروری ہے۔

منڈی گنجان آباد علاقوں میں قائم نہیں ہوگی، جہاں اسکول اسپتال اور دیگر سرکاری دفاتر کے لیے ٹریفک جام کا مسئلہ بنے۔

منڈیوں میں نرخنامہ اویزاں کرنا لازمی ہوگا، بغیر ٹی ایم اے کے بل بورڈز اور پوسٹر چسپاں کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔ صرف ٹریڈ لائسنس رکھنے والے ہی کاروبار کرسکیں گے، خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close