Featuredخیبر پختونخواہ
ہمیں اپنے کوٹے کی بجلی نہیں دی جارہی ہے
پشاور : غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر جماعت اسلامی کا اتوار سے احتجاج کا اعلان
جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نے صوبے بھر میں اتوار سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔
پشاور میں جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے پریس کانفرنس کی۔
مشتاق احمد خان نے اس موقع پر صوبے میں انتہائی حد تک لوڈشیڈنگ پر حکومت پر کھل کر تنقید کی۔
انہوں نےمزید کہا کہ ہمیں اپنے کوٹے کی بجلی نہیں دی جارہی ہے، صوبے میں انتہائی حد تک لوڈشیڈنگ کی گئی۔
امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ صوبے بھر میں اتوار سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج ہوگا۔