خیبر پختونخواہ

جمعیت علماء اسلام (ف) نے تحریک طالبان کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دیدی

پشاور: سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے طالبان کو اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔خبر رساں ادارے’ایکسپریس ٹریبیون‘ کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ”ہم طالبان کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ جمعیت علماء اسلام(ف) میں شامل ہوجائیں اور اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے پرامن طور پر سیاسی جدوجہد کریں“۔سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے مگر پچھے دس سالوں سے جو لوگ بھی اسلام کے ساتھ منسلک ہیں ان کو دہشتگرد کہا جارہا ہے جبکہ اسلامی تعلیمات کو انتہا پسندی کا نام دیا جارہا ہے۔

 

عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ ”اسلام کے مودبانہ اعتقادات کو متنازعہ نہیں بنایا جاسکتا،اسلام میں یہ واضح طور پر کہا جاچکا ہے کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے“۔جمعیت علماء اسلام(ف) کے رہنما کے مطابق ازاخیل اور نوشہرہ میں شروع ہونے والے تین روزہ عالمی اجتماع کامقصد یہ ہے کہ اسلام میں انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اجتماع میں تین لاکھ کے قریب لوگوں کے آنے کی امید ہے جن میں بنگلہ دیش،سعودی عرب،قطر،بحرین اور اومان کے وفود پہلے پی پہنچ چکے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ اور نیپال کے وفود بہت جلد پہنچ جائیں گے۔مولانا عبدالغفور حیدری نے بتایا کہ اس عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے مکہ کی مسجد کے امام شیخ صالح محمد ابراہیم بھی شرکت کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close