خیبر پختونخواہ

صوبائی کابینہ سے مزید کسی بھی وزیر کو فارغ نہیں کیا جارہا

پشاور: معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا تھا کہ اگر کسی وزیر، مشیر یا معاون خصوصی کے خلاف کرپشن کے ثبوت ہوں تو انہیں وزیراعظم کو پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خود ہی ایکشن لیتے ہوئے ایسے ارکان کو فارغ کردیں گے

پی ٹی آئی حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ کرپشن کسی بھی طور قابل قبول نہیں۔
کامران بنگش کا کہن تھا کہ صوبائی کابینہ سے مزید کسی بھی وزیر کو فارغ نہیں کیا جارہا، البتہ نئے وزراء کو شامل کیا جارہا ہے، جو کابینہ اور حکومتی ٹیم میں ردوبدل کا آخری راﺅنڈ ہوگا، جس کے ساتھ ہی کابینہ و حکومتی ٹیم ارکان اور پارٹی تنظیموں کو بلدیاتی اور اگلےعام انتخابات کے لیے اہداف مل جائیں گے، اور ہم انتخابی میدان میں اترنے کی تیاری شروع کریں گے۔

عالمی افراط زر 100 سے 110 فیصد جب کہ یہاں 28 سے 30 فیصد تک ہے، قوت خرید 40 فیصد بڑھی ہے، حکومت نے مہنگائی کو کنٹرول کیا بڑھنے نہیں دیا جس کا کریڈٹ یقینی طور پر وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : کرپشن کے خاتمے کیلئے پاکستان کا عزم واضح اور مستحکم ہے، چیئرمین نیب

صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان نے کہا کہ زراعت اس حکومت کی ترجیح اول ہے، کے پی کو 11 منصوبے دیئے گئے، زراعت، لائیو سٹاک اورفوڈ سیکورٹی پالیسیاں بنای گئیں، ہم واٹر اوراس کی منیجمنٹ اورزراعت کے شعبوں میں 70 ارب روپے خرچ کررہے ہیں، ہماری حکومت سے قبل زراعت کے شعبہ میں دو ارب روپے خرچ ہوتے تھے جواب 120 ارب روپے ہوگئے ہیں، وزیراعظم ماہ ستمبر کے پہلے ہفتے صوبہ میں چار منصوبوں کا افتتاح کریں گے، دولاکھ ایکڑ کمانڈ ایریا گومل زام ڈیم کو ہم زیرکاشت لائے ہیں جبکہ دس سالہ زرعی پروگرام کے تحت 236 ارب خرچ اور دس لاکھ ایکڑ اراضی زیرکاشت لائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close