Featuredخیبر پختونخواہ

لوئر کرم میں جائیداد کے تنازع پر 2 قابئل کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق

پاراچنار:خیبر پختونخوا میں ضم کئے گئے ضلع کرم کے علاقے مہورہ میں شیر جان کلے اور سابق کلے کے قبائل کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 11 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال پاراچنار منتقل کیا گیا ہے

زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے ، جس کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : جنوبی وزیرستان میں فوجی چوکی پر فائرنگ

پولیس کا کہنا ہے کہ شیر جان کلے اور سابق کلے قبائل کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، جمعرات کی صبح دونوں مخالف فریقین کا آمنا سامنا ہوگیا، تلخ کلامی کے بعد معاملہ اس قدر بڑھ گیا کہ دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی علاقے میں اب بھی کشیدگی برقرار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close