خیبر پختونخواہ
اسلام کی خدمت ہم کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمان صرف باتیں کرتے ہیں، پرویز خٹک
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم حقیقی معنوں میں اسلام کی خدمت کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمان تو صرف زبانی کلامی باتیں ہی کرتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم نے خیبر پختونخوا میں تعلیمی اداروں میں قرآن پاک ناظرہ و ترجمہ سے سکھانے کے لیے قانون بنایا ہے، صوبے میں سود کے خلاف جہاد شروع کیا ہے۔ چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ 23 بلین ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہو چکے ہیں جبکہ ہنگری اور دیگر ممالک بھی صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے رابطے کر رہے ہیں۔ ملائیشیا کے تعاون سے حلال فوڈ، میڈیسن اور کاسمیٹکس کی انڈسٹریز قائم کی جا رہی ہیں، انڈسٹریز کے قیام کے لیے 90 ایکڑ اراضی بھی فراہم کردی ہے۔