خیبر پختونخواہ

جمہوریت کیلئے دھرنا ضروری تھا، نوجوانوں میں سے لیڈر سامنے لائیںگے: عمران خان

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمرا ن خان نے کہا ہے کہ کوشش کر رہا ہوں نوجوانوں میں سے لیڈر سامنے لاﺅں،ایشین ٹائیگر بننے سے پہلے انسانو ں پر پیسہ لگانا ضروری ہے،اورنج لائن پر پیسہ لگانے سے قومیں ترقی نہیں کرتی۔
پشاور یونیورسٹی میں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ قوموں کو لیڈرہی نیچے سے بلندی کی طرف لیکر جاتے ہیں،میرا سارا پیشہ پاکستان میں ہے کسی دوسرے ملک میں پیسہ چھپا کر نہیں رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو قوم انسانوں پر پیسہ نہیں لگاتی وہ ترقی نہیں کرتی،کے پی کے میں سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پر لگایا،کے پی کے میں تعلیم کے بجٹ کو مزید بڑھائیں گے۔ دھرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کیلئے دھرنا ضروری تھا۔”مجھے افسوس ہے کہ ہمیں کہاں کھڑ ا ہونا تھاو ر اب کہاں کھڑے ہیں“۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close