وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا چین میں زیر تعلیم طالب علم کو سی پیک سفیر لگانے کا فیصلہ
پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے چین میں زیر تعلیم ایک طالب علم کو چائنا میں سی پیک کیلئے سفیر لگا نے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں پی اینڈ ڈی پشاور کو بھی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں کہ سی پیک کیلئے جاری بھرتیوں کے عمل میں زیرتعلیم طالب علم کو سی پیک سفیر لگایا جائے ،یہ اطلاعات بھی ہیں کہ ان کی ماہانہ تنخوا ہ نہ صرف 4لاکھ روپےمقرر کی گئی ہے بلکہ پی اینڈ ڈی پشاور جہاں سی پیک کیلئے سیل قائم کیا گیا ہے وہا ں ایک گاڑی اور دفتر بھی الاٹ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب بیو روکریسی نے ان کی اس تقرری کی سخت مخالفت کی ہے اور کہاہے کہ اس بھرتی میں انہیں بعض اعلی افسران کی آشیر باد بھی حاصل ہے کیونکہ ایک زیر تعلیم طالب علم جو کہ سول ملازم بھی نہیں ہے کو کیسے یہ عہدہ دیاجا سکتا ہے بطور سفیر ان کیلئے سب سے بڑی بات یہ ہونی چایئے کہ وہ وسیع تجربہ رکھتے ہو لہذا یہ تقرری رولز کے مکمل خلاف ہے ذرائع کے مطابق کہ چونکہ سی پیک کیلئے پشاور میں بھرتیوں کا عمل شروع ہو چکا ہے تو ایسے میں وزیراعلی کے قریبی ساتھی کمال جو کہ چائنا میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں کو چائنا میں سی پیک کیلئے سفیر لگا نے کا فیصلہ تقریبا ہو چکا ہےاس کے ساتھ ساتھ ان کو ماہانہ 4لاکھ روپے تنخواہ بھی مختص کر دی گئی ہے جبکہ پی اینڈ ڈی پشاور ایک گاڑی و دفتر بھی مہیا کر دیا گیا ہے. ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وہ پی اینڈ ڈی پشاور میں قائم سی پیک سیل ہی کے ملازم ہوں گے لیکن کام وہ چائنا میں کریں گے۔