خیبر پختونخواہ
پشاور اور گرد و نواح میں 5.5 شدت کا زلزلہ، جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا
پشاور: شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور، دیر بالا اور گردونواح میں 5.5 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز تاجکستان کا علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 28کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلہ سے کسی مقام پر جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے روابط کا سلسلہ جاری ہے۔