دنیا ادھر کی اُدھر ہو جائے، نواز شریف تمہیں چھوڈوں گا نہیں، تمہیں جیل پہنچا کر دم لوں گا، عمران خان
ابیٹ آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کرپشن کرنے والوں کا احتساب نہیں ہوتا، انہیں جیلوں میں نہیں ڈالا جاتا، اس وقت تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ لیگی حکومت نے عوام کے 62 ارب روپے چوری کئے، کرپشن کی وجہ سے نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا اور ملک میں سرمایہ کاری نہیں آ رہی۔ عمران خان نے بھارتی مظالم کے خلاف سینہ سپر کشمیری عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے لوگ آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، کشمیری ظلم کے سامنے جنگ لڑ رہے ہیں، وہاں سکول کی بچیاں بھی بھارتی مظالم کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی ہیں، کشمیری 26 سال سے بھارتی افواج کا ظلم برداشت کر رہے ہیں، کشمیریوں کے جذبے کو ہم سب سلام پیش کرتے ہیں، قوم کو شعور آجائے تو کوئی غلام نہیں بنا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی کوریا کی عوام کرپشن کیخلاف سڑکوں پر نکلی تھی، کوریا کی صدر عوامی احتجاج کی وجہ سے جیل گئی، کرپشن کی وجہ سے بے روزگاری ہے اور عوام کو تعلیم نہیں مل رہی، کرپشن کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں آ رہی۔
نواز شریف نے 480 ارب سرکلر ڈیٹ کے نام پر پیسہ دیا، 480 ارب میں 62 ارب کا گھپلا تھا، ایک ہی خوانچے میں 62 ارب چوری کیا گیا، یہی پیسہ تعلیم اور بجلی کے منصوبوں پر لگ سکتا تھا، ہمارا وزیراعظم رنگے ہاتھ پکڑا گیا ہے، نواز شریف منی لانڈرنگ سے پیسہ باہر لے کر گیا۔ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے، جب تک احتساب نہیں ہوگا، ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ میرا کام ہے شعور پیدا کرنا ہے، آپ اپنے پیسے کی خود حفاظت کریں، پانامہ لیکس میں نواز شریف کی منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی، کرپٹ لوگوں کو جیل میں ڈالنے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا، چوری کوئی کرتا ہے، ذلت عوام کو ملتی ہے، قرضے کوئی لیتا ہے، بھرنا قوم کو پڑتا ہے، پاکستان ہر سال بھکاریوں کی طرح قرض لیتا ہے، مانگنے سے ملک بے عزت ہوتا ہے، امریکہ کے 2 ایئرپورٹس پر مجھے 4 اور 6 گھنٹے بٹھایا گیا تو سوچو عوام کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا؟ جلسے سے خطاب میں عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف کبھی کبھی سچ بھی بول دیتے ہیں، نواز شریف نے کہا تھا کہ کرپشن کرتے ہیں تو اپنے نام پر کچھ نہیں رکھتے، فضل الرحمٰن کو پیسے نہیں ڈیزل کے پرمٹ چاہیئیں، جہاں کرپشن ہوتی ہے، وہاں عوام غریب ہو جاتی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کرپشن کیسے روکیں، ترقی رک جائے گی، نواز شریف تم کرپشن کے گاڈ فادر ہو، ہم تمہاری طرح کے ڈاکوؤں کو پہلے پکڑیں گے، نواز شریف بتائیں اتنا پیسہ کہاں سے آیا، کیا آپ نے پیتل سے سونا بنانے کا راز سیکھ لیا تھا؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرپشن کا سردار نواز شریف کرپشن کیسے روکے گا؟