Featuredخیبر پختونخواہ
لاہور کے بعد پشاور میں ڈینگی سے بچاؤ کی ادویات غائب
پشاور : ادویات کی عدم دستیابی سے ڈینگی مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
پشاور شہر میں ڈینگی سے بچاؤ کی ادویات مہنگی ہوگئیں ہیں۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور عدم دستیابی سے ڈینگی مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ادویہ فروشوں کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کی ادویات کی قیمتوں میں گزشتہ ایک ماہ میں 10 سے 20 فیصد تک اضافہ ہوا۔ تیز بخار میں استعمال ہونے والی 10 ٹیبلٹس کی قیمت 20 روپے سے بڑھ کر 30 روپے ہوگئی ہے۔
قے میں استعمال ہونے والی 10 ٹیبلٹس 100 روپے سے بڑھ کر 120 روپے میں فروخت ہو رہی ہیں۔
دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے مارکیٹ میں ادویات سپلائی نہیں ہو رہی۔ کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ بھی کردیا ہے۔