خیبر پختونخواہ

پشاور، بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ کے ذریعے سادہ لوح افراد کو لوٹنے والا نوسرباز گرفتار

پشاور: کرم ایجنسی کے رہائشی نوجوان نے پشاور میں قبائلی متاثرین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سادہ لوح مرد وخواتین کو لوٹنے والے نوسرباز کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ کرم ایجنسی کے عبدالخالق پٹھان نے ملزم کو پشاور کے تھانہ خان رازق شہید پولیس کے حوالے کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز دوستوں کے ہمراہ اے ٹی ایم سے صدائے امن کارڈ کے ذریعے معاؤضے کی رقم نکالنے کے دوران ایک شخص اے ٹی ایم بوتھ میں گھس آیا اور نوسربازی کے ذریعے کارڈ کا خفیہ کارڈ حاصل کرتے ہوئے کہا کہ اے ٹی ایم مشین خراب ہے۔ عبد الخالق نے بتایا کہ اے ٹی ایم بوتھ سے باہر نکلتے ہی شک گزرنے پر فوراً دوبارہ اندر گیا تو مذکورہ شخص جس کی شناخت سرتاج کے نام سے ہوئی نے اس کے کارڈ پر 12 ہزار روپے نکال لئے تھے اور اپنی جیب میں رکھ رہا تھا جس پر اسے دوستوں کی مدد سے قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عبد الخالق پٹھان نے کہا کہ ان کو اپنے علاقے کے دیگر افراد سے بھی یہ شکایت موصول ہوئی تھی کہ صدائے امن اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈز کے ذریعے کسی نے دھوکہ دہی سے رقم نکال لی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close