خیبر پختونخواہ

صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایکسپو سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے

پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایکسپو سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیاہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور وفاقی وزیر برائے تجارت خرم دستگیر نے ایکسپو سنٹر کے سنگ بنیاد کی نقاب کشائی کی۔ اس حوالے سے بدھ کے روز منعقدہ تقریب میں سی ای او پاکستان عارف کھوسہ بھی موجود تھے، جنہوں نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا اور خرم دستگیر کو ایکسپو سنٹر کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پشاور ایکسپو سنٹر میں کنوینشن سنٹر، سمٹ روم، اگزیبیشن ہال، میٹنگ روم، اوپن اگزیبیشن ایریا، وئیر ہاؤس اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپو سنٹر 25 ایکڑ اراضی پر بنائی جارہی ہے جبکہ اس کےلئے مزید 25 ایکڑ اراضی کی ضرورت پڑے گی اور ہماری کوشش ہے کہ پشاور ایکسپو سنٹر میں مزید بہتری لائی جاسکیں۔ خرم دستگیر نے کہا کہ ہر ایک اگزیبیشن ہال میں 200 کے قریب اسٹالز لگنے کی گنجائش ہوگی ،انہوں نے وزیر اعلی پرویز خٹک کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سنٹر کےلئے اراضی فراہم کی۔

اس موقع پروزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وفاقی وزرات تجارات کے تعاون سے ایکسپو سنٹر بن رہا ہے، کئی سالوں سے صوبہ دہشت گردی کا نشانہ بنا رہاجس کی وجہ سے مہاجرین اور دہشت گردی سے انفرسٹرکچر کو کافی نقصان پہنچا گزشتہ چند سالوں میں پوری کوشش کی ہے کہ صوبہ کو سرمایہ کاری کے لئے موزوں صوبہ بنایا جائے جبکہ پہلی مرتبہ صنعتی پالیسی مرتب کی، جس میں صنعت کاروں کو مراعات دیئے گئے وزیراعلی پرویز خٹک نے ایکسپو سنٹر کےلئے مزید 25 ایکڑ اراضی دینے کا بھی اعلان کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close