Featuredخیبر پختونخواہ
بلدیاتی انتخابات میں سرکاری مشینری کے استعمال کا انکشاف
پشاور: چند افراد سرکاری کرین سے حکمران جماعت کے جھنڈے لگاتے نظر آ رہے ہیں
سرکاری مشینری کے استعمال کی ویڈیو وائرل ہونے پرالیکشن کمیشن نے نوٹس لیکر سی اینڈ ڈبلیو کے ایکس ای این کو دفتر طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑ ھیں : بنوں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کا عمل مکمل ہوگیا
الیکشن کمیشن کے مطابق محکمہ سی اینڈ ڈبلیوکی کرین کی مدد سے پی ٹی آئی کی جھنڈیاں لگانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں چند افراد سرکاری کرین سے حکمران جماعت کے جھنڈے لگاتے نظر آ رہے ہیں۔
سرکاری وسائل کا استعمال کرنے اور الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا پر تنقید ہوئی تھی۔