خیبر پختونخواہ

پشاور، ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 22 گرفتار

پشاور: ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے 22 گرانفروشوں کو گرفتار کر لیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی آج اتوار کی صبح محکمہ خوراک کے عہدیداروں کے ہمراہ سبزی منڈی میں کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے سبزی فروشوں کے لئے نیا نرخ نامہ بھی جاری کیا، جس کے مطابق ٹماٹر 24 روپے فی کلو، آلو 30 روپے اور گوبھی 40 روپے فی کلو فروخت کی جائے گی، اسی طرح دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی 20 فیصد تک کمی لائی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نرخناموں پر عمل درآمد کےلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو مختلف بازاروں پر چھاپے مار کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close