Featuredخیبر پختونخواہ
عدالت کی جانب سے نجی اسکولوں کی فیسوں سے متعلق فیصلہ
پشاور: اسکولوں میں داخلہ فیس، سالانہ فیس وصولی غیرقانونی ہونے کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ فیصلے کی روشنی میں ریگولیٹری اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کردیا
اتھارٹی اعلامیے میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اسکول انتظامیہ طلباء و طالبات کے والدین سے ماہانہ فیس کےعلاوہ کسی قسم کی کوئی اور فیس نہیں لے گی۔
اعلامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے اسکول مالکان کےخلاف سخت کا رروائی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والا اسکول عدالتی حکم کی بھی خلاف ورزی کا مرتکب قرار پائے گا۔
یہ بھی پڑ ھیں : سرکاری اسکولوں میں لڑکے لڑکیوں کے ساتھ پڑھنے پر پابندی عائد
گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا۔
چیف جسٹس ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کو اہم ہدایات دیں، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ اتھارٹی نے بتایا تھا کہ سالانہ فیس نہ لینے کا فیصلہ کے پی حکومت کرچکی ہے۔