خیبر پختونخواہ
بنوں کی تحصیل ککی میں میئرکے انتخابات پر دوبارہ گنتی کا حکم
بنوں: الیکشن کمیشن کی جانب سے بنوں کی تحصیل ککی میں ایک ہفتے میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا گیا ہے
الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی، جے یو آئی اور آزاد امیدوار کی درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسر تمام امیدواروں کی موجودگی میں دوبارہ گنتی کریں۔
یہ بھی پڑ ھیں : الیکشن کمیشن نے امیدواروں کا مکمل ڈیٹا ریٹرننگ افسران کو بھجوا دیا
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسرنے پہلی گنتی میں ایک امیدوارکے علاوہ کسی کو نوٹس نہیں دیا تھا۔
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اس تحصیل سے پی ٹی آئی کے جنید رشید کامیاب ہوئے تھے۔