خیبر پختونخواہ

مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری، جے یو آئی (ف) کا سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے بل کی منظوری کی صورت میں سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر دیا ہے، یہ اعلان خیبر پختونخوا اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا لطف الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹیز ایکٹ ترمیمی بل کو اگر حکومت نے زبردستی منظور کرانے کی کوشش کی تو ہم سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہمیں تو جماعت اسلامی پر افسوس ہو رہا ہے، جس کی کابینہ میں موجودگی کے باوجود یہ بل منظور ہوا، حالانکہ اسے مدارس تنظیمات نے اسے مکمل طور پر مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سپیشل کمیٹی میں اس کی مخالفت کر رہے ہیں اور یہ مخالفت جاری رکھی جائے گی، اس سلسلے میں کوئی زبردستی نہیں مانیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close