لاہور: دوران گفتگو نادیہ خان سے سوال کیا کہ ‘اگر بلاول داماد بننا چاہیں تو خوش خوش قبول کریں گی
اس پر نادیہ تھوڑا حیران ہوئیں اور ہنستے ہوئے کہا کہ یہ کیسا سوال ہے، بعدازاں انہوں نے سوال کا جواب مثبت دیا اور کہا کہ کیوں نہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہوگی کہ بلاول پہلے وزیراعظم بنیں پھر شادی کریں۔
ملکی سیاست پر بات چیت کرتے ہوئےنادیہ خان نے کہاہے کہ عمران خان ہی اس ملک کی واحد امید ہیں لیکن اب انہیں چاہیے کہ وہ لوگوں کو گھبرانے دیں۔
یہ بھی پڑ ھیں : نادیہ خان کو 4 فروری کو پیش ہونے کا نوٹس جاری
نادیہ نے بتایا کہ وہ اب سیاست میں دلچسپی لینے لگی ہیں اور انہیں اب احساس ہوا ہے کہ پاکستان میں خواتین سیاستدان کی کمی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اہم نہیں کہ میں مستقبل میں کون سی پارٹی میں شامل ہوتی ہوں، میں جو بھی کام کروں گی وہ نظر آئے گا۔
معاون خصوصی عثمان ڈار نے نادیہ خان کو پی ٹی آئی جوائن کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گی تو ہم خود انہیں لینے جائیں گے۔