پنجاب

ہماری کسی سے لڑائی نہیں ، اب الیکشن فری اور فیئر ہونے چاہیے : راناء ثناء

لاہور :  تحریک انصاف کی حکومت نے انتقام لینے اور گالیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

راناء ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مرکز اور پنجاب میں آٹھ دس ووٹوں کی بات ہے، ہم پر عوامی دباؤ بہت زیادہ ہے، وزیر اعظم اپوزیشن کو گالیاں دینے کے لئے بنا ہے یا عوام کی خدمت کے لئے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے حلقوں میں جاتے ہیں تو لوگ ان کو باتیں سناتے ہیں۔ ان کا اپنا ساتھی فیصل واؤڈا دو سال بعد نااہل ہوجاتا ہے۔ ایک پینا ڈول کی گولی کو یہ کنٹرول نہ کرسکے۔ سمجھ نہیں آرہی یہ وزیر اعظم اپوزیشن کو گالیاں دینے کے لئے بنا ہے یا عوام کی خدمت کے لئے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن کی گنتی آپ کے سامنے ہے۔ مرکز اور پنجاب میں آٹھ دس ووٹوں کی بات ہے۔ ہم پر عوامی دباؤ بہت زیادہ ہے۔

لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں چار سالوں میں لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کو ختم کردیا۔ ہماری کسی سے لڑائی نہیں ہے لیکن اب الیکشن فری اور فیئر ہونے چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close