پنجاب

میاں چنوں: افسوسناک سانحے میں ملوث ملزمان کی گرفتاریاں جاری

میاں چنوں : پولیس نے میاں چنوں واقعے میں ملوث چھ مزید مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق میاں چنوں میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے میں ملوث ملزمان کی گرفتاریاں جاری ہے۔ پولیس نے چھ مزید مرکزی ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرلیا، جس کے بعد ملزمان کی مجموعی تعداد 21 ہوگئی ہے۔

گرفتار نئے ملزمان میں سدابہار، مطلوب، رفاقت، عنصر حسین ولد محمد نواز، عنصر حسین ولد صادق اور محمد شفیق شامل ہیں۔ ملزمان کو اشتعال دلاتے، ینٹوں اور ڈنڈوں سے شہری پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور سنگین جرائم کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ دستیاب فوٹیجز اور شواہد کی مدد سے مزید ملزمان کی گرفتاری اور شناخت کا عمل جاری ہے۔ پولیس نے ابھی تک کل 102 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں رات بھر چھاپے مارتے رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close