پنجاب

آج تبدیلی بھی رسوا ہورہی ہے اور تبدیلی کے اندھے مداح بھی

لاہور : سیالکوٹ کے بعد میاں چنوں کا واقعہ آپ سے کم ازکم تین دن نہ بولنے اور شرم سے ڈوب مرنے کا تقاضہ کرتا تھا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جعلی تبدیلی کے حواریوں سے قوم کی لوٹی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی، تبدیلی بھی جا رہی ہے اور جعلی کپتان بھی جارہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ترجمان صاحب آج کل غصے میں، پریشانی میں یا بے بسی میں زیادہ باتیں کررہے ہیں۔ آپ کے پاس یہ جواب نہیں کہ ملک اور پنجاب میں حالات کیسےخراب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے بعد میاں چنوں کا واقعہ آپ سے کم ازکم تین دن نہ بولنے اور شرم سے ڈوب مرنے کا تقاضہ کرتا تھا۔ تبدیلی بھی جا رہی ہے اور جعلی کپتان بھی جارہا ہے۔ تحریک عدم اعتماد بھی آرہی ہے اور لانگ مارچ بھی ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی تبدیلی کے حواریوں سے قوم کی لوٹی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی۔ کسی چینی چور، آٹا چور اور ادویات چور کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ فراڈ اور جھوٹ کے سہارے چلنے والی حکومتی دکان بہت جلد زمین بوس ہونے والی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عمران خان کنٹینر تیار کرلیں، شاید پھر یہی ان کی آرام گاہ بنے۔ عمران خان نے ڈلیور کرنے کی بجائے پروپیگنڈہ سیل کے ذریعے حکومت کی۔ اس لیے آج تبدیلی بھی رسوا ہورہی ہے اور تبدیلی کے اندھے مداح بھی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جتنی محنت اپوزیشن کو دیوار سے لگانے پر کی اتنی اگر قوم کے لئے کرتے تو ملک اس نہج تک نہ پہنچتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close