پنجاب

اپوزیشن میں دم نہیں کے عدم اعتماد کی تحریک لائیں : حماد اظہر

لاہور:  عوام وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں،اپوزیشن میں دم نہیں کے عدم اعتماد کی تحریک لائیں۔

حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ساری دنیا میں لوگ کرپشن کے خلاف اکٹھے ہوتے ہیں اور یہاں سارے کرپٹ لوگ ایک ایماندار شخص کیخلاف اکٹھے ہوگئے ہیں۔

وزیر توانائی حماد اظہر کا لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لوگ عمران خان کی سچائی اور محنت کو پسند کرتے ہیں، لوگ چوروں اور ڈاکوؤں کے چہروں کو بھی پہچانتے ہیں، اپوزیشن میں دم نہیں کے عدم اعتماد کی تحریک لائیں، ساری دنیا میں لوگ کرپشن کے خلاف اکٹھے ہوتے ہیں اور یہاں سارے کرپٹ لوگ ایک ایماندار شخص کیخلاف اکٹھے ہوگئے ہیں۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہم نے معیشت کو دوبارہ اپنے پاؤں میں کھڑا کیا ہے، عوام وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں، وزیراعظم نے پاکستان میں پناہ گاہوں کا جال بچھادیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر جو مہنگائی ہے وہ عنقریب ختم ہوجائے گی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ماضی کی حکومتوں کے قرضے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close