پنجاب
عمران خان کی ’پنجاب فاریسٹ ترمیمی بل 2016 ‘ لانے پر پنجاب حکومت پر سخت تنقید
اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ’پنجاب فاریسٹ ترمیمی بل 2016 ‘ لانے پر پنجاب حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں پہلے ہی جنگلات کی زمین سب سے کم ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کی اراضی پر قبضے سے صورتحال خراب ہورہی ہے اور رقبے میں سالانہ 3 ہزار ہیکٹرز کمی آرہی ہے جنگلات کی اراضی کی غیر قانونی طریقے سے منتقلی اور قبضے سے صورتحال پر صورتحال مزید خراب ہوگی۔