پنجاب

عمران خان! آپ کے کچھ دن رہ گئے ہیں، اللہ سے معافی مانگیں

لاہور : عوام اور میڈیا کو غلام بنانے کیلئے پیکا قانون میں ترامیم کی گئیں۔

مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان! آپ کے کچھ دن رہ گئے ہیں، اللہ سے معافی مانگیں ، عوام کو نالائق ٹولے سے چھٹکارا حاصل کرانا ہے۔ آج ہر طرف سے چیخیں نکل رہی ہیں۔ وزیراعظم خوفزدہ اور گھبرائے ہوئے نہیں تو 22 کروڑ عوام کا سوچیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور میڈیا کو غلام بنانے کیلئے پیکا قانون میں ترامیم کی گئیں۔ 5 سال سے قید، فوجداری مقدمے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں اپوزیشن نے ہمارے ممبران کو پیسے آفر کیے ہیں۔ جس کی پارٹی فارن فنڈنگ سے بنی ہو، وہ کہتے ہیں ہمیں پیسے آفر ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close