پنجاب

عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے بعد وزیراعظم کا فیصلہ نواز شریف کرے گا

لاہور : ٹیلیفونوں اور اشاروں سے سیاست نہیں ہوتی ، فون آنے اور اشارے آنے بند ہو گئے۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے بعد ملک کے وزیراعظم کا فیصلہ نواز شریف کرے گا ، عمران خان بھی نواز شریف کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سیاسی صورتحال میں سیاسی جماعتیں ہی سیاسی جماعتوں سے رابطے کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فون آنے اور اشارے آنے بند ہو گئے ہیں۔ میاں نواز شریف کا بیانیہ اور مؤقف کامیاب نظر آ رہا ہے۔ نواز شریف کا بیانیہ تھا کہ سیاست سیاستدانوں کو کرنی چاہیے۔ ٹیلیفونوں اور اشاروں سے سیاست نہیں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں نے بھی تجویز نواز شریف کے سامنے رکھ دی ہے۔ تحریک انصاف کے کئی لوگ بھی نواز شریف کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے بعد ملک کے وزیراعظم کا فیصلہ نواز شریف کرے گا۔

لیگی رہنماء نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کا فیصلہ بھی نواز شریف کرے گا۔ میاں نواز شریف کا بیانیہ آگے بڑھے گا۔ میں کسی کا نام نہیں لیتا لیکن ہر ادارے کو اپنا اپنا کام کرنا چاہیے۔ اگلے الیکشن میں ووٹ کو عزت ملے گی۔

رانا ثناءاللہ عمران خان بھی نواز شریف کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ اسمبلیاں توڑنے کی پری نوٹیفیکیشن سائن کر کے رکھے جا چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے اپنا ہوم ورک مکمل کر کے نواز شریف صاحب کو پیش کر دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close